جامعہ نظامیہ مسلمانوں کا مرکز ِدینی اور علوم اسلامیہ کا مرکز
زکواۃ و عطیات کے ذریعہ امداد کرنے مدیر سیاست نواب میر زاہد علی خان کی اپیل
حیدرآباد18 ؍ مارچ ۔ (پریس نوٹ) نواب میر زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے بیان میںکہا ہے کہ جامعہ نظامیہ گذشتہ 154 سال سے ملت اسلامیہ کی دینی خدمت میں مصروف ہے۔ جامعہ نظامیہ ملت اسلامیہ کا ورثہ اور سرمایۂ افتخار ہے۔ جامعہ نظامیہ کے علماء نے ملت کو درپیش ہر مرحلہ پر اپنے علمی کارناموں درس و تدریس‘ مواعظ و نصائح اور تصنیف و تالیف کے ذریعہ ہند و بیرون ہند اسلام اور مسلمانوں کی بے لوث خدمات انجام دی ہے۔جامعہ نے لڑکوں کے ساتھ ساتھ دختران ملت کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کا انتظام بھی کیا ہے ۔کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ جنوبی ہند میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا عظیم مرکز ہے۔جامعہ نظامیہ اور کلیۃ البنات میں دکتورہ تک تعلیم کا نظم ہے ۔ جامعہ نظامیہ کو حکومت کی جانب سے یا خارجی طور پر کسی قسم کی کوئی امداد نہیں ہے۔جامعہ نظامیہ کے اخراجات صرف ملت اسلامیہ کے تعاون اور جامعہ کے امکنہ کی محدود آمدنی سے تکمیل پاتے ہیں۔ ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ رمـضان کے اس مبارک موقع پر زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ جامعہ کے تعلیمی‘ ترقیاتی اور دیگر پراجکٹس کامیابی کے ساتھ تکمیل پا سکیں ۔ صدر مرکز جامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد پر فون نمبرات 24416847, ‘ 24576772 پر مطلع فرمائیں تو کارکن کو روانہ کیا جائیگا۔ جامعہ نظامیہ پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک رقومات جمع کی جاسکتی ہیں۔بنک کے ذریعہ رقومات جمع کروانے والے اصحاب خیر چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ’’Jamia Nizamia‘‘ تحریر فرما کر کراس کردیں۔SBI Baradari Branch A/c No. 10194046903, IFS Code : SBIN0003256پر بھی آن لائن رقومات جمع کئے جاسکتے ہیں۔ (1) صدر مرکز جامعہ نظامیہ کے علاوہ (2) کمرشیل کامپلکس ، روبرو اسٹیٹ بینک آف انڈیا ‘ گن فاونڈری ، عابڈس 9030477514 (3) مولوی نجیب احمد صدیقی امام مسجد خواجہ گلشن ، مہدی پٹنم 9989382261 (4) مولوی قاضی سید اعجاز اللہ قادری دفتر گورنمنٹ صدر قاضی ، اے زیڈ وِلا چھابرا انکلیو کالونی ، سات گنبد روڈ ، نزد مسجد محمود قادری ، ٹولی چوکی 9963913786 (5) مولانا سید شاہ نور الاصفیاء صوفی ، خانقاہ روضۃ الاصفیاء سکندرآباد 9849854364 پر عطیات و زکوٰۃ کی رقم جمع کی جاسکتی ہے ۔
جشن چراغاں و محفل سماع
حیدرآباد 18 مارچ (رسات) 27 واں عرس حضرت محمد شفیع اللہ شاہ قادری المہتابی القدیریؒ واقع صابر نگر آصف نگر میں 18 رمضان بروز چہارشنبہ بعد نماز تراویح محفل سماع بضمن جشن چراغاں مقرر ہے۔ حضرت محمد ذاکر شاہ قادری سجادہ نشین نگرانی کرینگے اور مراسم عرس انجام دینگے۔
مجالس عزاء سالانہ
حیدرآباد 18 مارچ ( راست ) مجالس عزاء سالانہ بسلسلہ شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب 18,19,20,21 رمضان المبارک 10 بجے شب حسینیہ خانوادہ ابو طالب میں مقرر ہے ۔ حجتہ الاسلام مولانا محمد مدثر خان قبلہ بیان کریں گے ۔
٭٭ 19 رمضان ،20 مارچ کو 7:30 بجے شام بمقام عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر (بی ) تالاب کٹہ میں مدعو مرثیہ خوان حضرات کے بعد ممبر پر مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کرینگے جس میں گروہ کاظمی ( پٹھان صاحب ) اور انجمن حیدریہ (صادق صاحب ) سینہ زنی کریںگے۔
٭٭ مجلس عزأ سید الشہداء بروز جمعرات 20 مارچ بوقت 8:30 بجے صبح بمقام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ جناب زاہد علی، جناب مختار علی، جناب مہدی علی، جناب تراب علی مرثیہ خوانی کرینگے۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے۔
دوردرشن یادگیری چیانل سے
مجلس شہادت حضرت علیؑ
حیدرآباد 18 مارچ (راست) مولائے کائنات حضرت علیؑ کی شہادت کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دوردرشن کیندر حیدرآباد نے مجلس شہادت حضرت علیؑ کو ریکارڈ کیا جس میں مولانا سید تقی رضا عابدی (تقریر)، جناب میر ہادی علی (نوحہ)، جناب زاہد علی و ساتھی (مرثیہ) ، جناب میر رضا علی رضا (نظامت) کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس شہادت کا ٹیلی کاسٹ 19 رمضان جمعرات 10 بجے دن یادگیری چیانل سے ہوگا۔
ماہانہ فاتحہ حضرت بابا شہاب الدینؒ
حیدرآباد 18 مارچ (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا بابا شہاب الدین سہروردی واقع شمس آباد میں 21 رمضان بروز ہفتہ مقرر ہے۔ پروگرام کے مطابق حلقہ ذکر دعوت افطار بعد مغرب تناول طعام اور چادرگل تبدیلی غلاف مبارک ہوگی۔ جملہ مراسم حضرت سید شجاع الدین حسینی قادری سہروردی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے اور خصوصی دعا ہوگی۔ مزید معلومات فون نمبر 9063778616 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
عرس شریف
حیدرآباد 18 مارچ (راست) 175 واں سالانہ عرس شریف حضرت سید شاہ غلام حسن شطاری المعروف حضرت شاہ سعدو بنے شطاریؒ واقع دبیرپورہ 22 مارچ بروز ہفتہ مقرر ہے۔ 3.30 بجے دن تلاوت کلام پاک اور 4 بجے محفل نعت، 4.30 بجے حلقہ ذکر، 5 بجے نماز عصر، 5.30 بجے جلوس صندل شطاری مسکن سے برآمد ہوگا جو آستانہ درگاہ شریف پہنچے گا۔ دعوت افطار نماز مغرب صندل مالی انجام دی جائے گی۔ 10.30 بجے شب محفل سماع ہوگی۔ حضرت علامہ مفتی محمد حسن الدین، مولانا مفتی محمد مستان علی مہمان خصوصی ہونگے۔ جملہ مراسم عرس حضرت سید شاہ حامد حسین شطاری سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔
٭٭ عرس شریف حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائی قادری واقع جل پلی میں 21 رمضان اور 22 رمضان ہفتہ اور اتوار کو مقرر ہے۔ 21 رمضان کو بعد عصر محفل سماع دعوت افطار بعد مغرب صندل مالی بعد نماز تراویح جلسہ یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علیؓ مقرر ہے۔ بعد جلسہ محفل سماع 22 رمضان بعد عصر ختم قرآن محفل سماع ہوگی۔
آن لائن محافل درود شریف
حیدرآباد 18 مارچ (راست) سید سمیع اللہ نے آن لائن محافل درود شریف کا آغاز کیا ہے۔ الحمدللہ دنیا کے گوشہ گوشہ سے روزانہ لاکھوں مسلمان درود شریف پڑھنے کی سعادت کررہے ہیں۔ آپ بھی اس محفل میں شامل ہوجایئے اور تفصیلات کے لئے فون نمبرس 9441295334 ، 9182934667 پر ربط پیدا کریں۔
طاق راتوں کا اہتمام
حیدرآباد 18 مارچ (راست) مسجد حضرت سید شاہ عباداللہ قادری چنچل گوڑہ شاہ کالونی میں تلاش شب قدر کے سلسلہ میں 21 ، 23 ، 25 ، 27 اور 29 رمضان کو طاق راتوں کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد نماز تراویح 6 پارے تلاوت سماعت قرآن پاک اور بعد میں ذکر درود شریف کی محفل و وقفہ اور دعا تقریباً ایک گھنٹہ انفرادی دعاؤں و عبادات کیلئے رہے گا۔ نماز تہجد 3.15 بجے شب بعد تہجد سحر کا اہتمام رہے گا۔
یکشبی شبینہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہؒ درگاہ شریف کی مسجد میں 20 رمضان بروز جمعہ یکشبی شبینہ مقرر ہے ۔ جس میں حافظ سید محی الدین قادری ، حافظ شیخ محمد محبوب شاہ عالم قادری ، حافظ محمد عبدالسبحان خان قادری ، حافظ محمد ثاقب قادری ، حافظ محمد عمران خان قادری ، حافظ میر اکبر علی قادری نماز تراویح میں مکمل تلاوت قرآن پاک سنائیں گے ۔ سحر میں طعام خاص و عام کا معقول انتظام رکھا گیا ہے ۔ بعد نماز فجر ختم قرآن و سلام بحضور ؐ میں گذرانا جائیگا ۔
دوشبی شبینہ
٭ جامع مسجد حاجی محمد وزیر، امان نگر (بی) قریب چاچا گیاریج میں 19 ، 20 رمضان المبارک مطابق 20 ، 21 مارچ جمعرات ، جمعہ دو شبی شبینہ مقرر ہے۔ مولانا حافظ و قاری غلام دستگیر اشرفی کامل جامعہ نظامیہ نماز تراویح میں روزانہ 15 پارے سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عشاء کی نماز ٹھیک 9 بجے ہوگی۔
پانچ شبی شبینہ تہجد
٭ جامع مسجد حاجی محمد وزیر، امان نگر (بی) میں نماز تہجد میں مولانا حافظ و قاری غلام دستگیر اشرفی روزانہ 6 پارے سنانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ نماز تہجد 2.30 بجے مقرر ہے۔