چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر آج لیلتہ القدر و تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس
مہمان مقررین علامہ محمد شہریار رضا خان ، مفتی محمد گلفام رضا قادری ، ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد۔ 26/مارچ ۔ (راست) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان تئیسویں لیلۃ القدر و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کا انعقاد 27/مارچ بروزہفتہ بعد نمازِ تراویح ، گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا۔ اس کانفرنس میں پہلے مہمانِ مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے علامہ محمد شہریار رضا خان (پورنیہ، بہار) کی شخصیت ہندوستان بھر میں محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ کا شمار ملک ہند کے اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ اپنے منفرد فنِ خطابت سے ہندوستان بھر میں مشہور ہیں۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر پہلی بار آپ لیلۃ القدر و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں پہلے مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک بڑا اعزاز ہوگا۔ کانفرنس میں تشریف لانے والے دوسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے علامہ حافظ و قاری مفتی محمد گلفام رضا قادری (رامپور ، اترپردیش) کی شخصیت بھی محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ایک جید حافظ و عالم دین ہیں۔ فن خطابت میں ماہر اور علمی میدان کے شہسوار ہیں۔ آپ کا شمار بھی ملک ہند کے نامور مقرروں میں ہوتا ہے۔ آپ کی شخصیت بھی شب روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہتی ہے۔ آپ کے فیضان علمی اور فن خطابت سے ہزارہا لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں۔ آپ کا منفرد ِ انداز خطابت آپ کی شخصیت کو مزید عروج بخشتا ہے دلائل قرآن اور دلائل حدیث سے آپ اپنے خطاب کو مزین کرتے ہیں۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی پہلی لیلۃ القدر کانفرنس میں دوسرے مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں جو ہمارے لئے باعث ِ اعزاز ہوگا۔ کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی (شرفی چمن)، صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے۔ حمایت مولانا محمد اخلاق اشرفی کرینگے۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمنی، ڈاکٹر مجیب شاہد، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ، جناب سید اعزاز محمد قادری شرکت کرینگے۔ مقامی علماء کرام میں العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی ، مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) کے بھی خطابات ہونگے۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی (ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قراء ت سے ہوگا۔ ملک محمد اسمٰعیل علی خاں ، محمد شفیع رضا قادری، محمد سیف رضا قادری، محمد مجاہد رضا، سید سفیان حسین، سید نعمان حسین ہدیہ نعت پیش کرینگے۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) نے کہا کہ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 29سالوںسے اپنے دینی، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے۔
سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات رہینگے۔
بزم رحمت عالم کا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پرعظیم الشان جلسہ شب قدر
مولانا محمد اسحاق چینگ نقشبندی ، مولانا محمد شمیم الزماں قادری اورمولانا فیضان رضا نوری کی شرکت
حیدرآباد-26مارچ(پریس نوٹ) کل ہند بزم رحمت عالم کا 27مارچ جمعرات کو بعدنماز تراویح قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں جلسہ شب قدر منعقد ہوگا۔ صدارت جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کریں گے۔حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔بیرون مقرر ملک چین سے پہلی مرتبہ بزم کی دعوت پر تشریف لانے والے شعلہ بیاں مقرر مولانا محمد اسحاق چینگ ، مولانا محمد شمیم الزماں قادری شیر بنگال اور مولانا فیضان رضا نوری مراد آباد اترپردیش کی خصوصی آمد ہوگی۔مقامی مقررین مولانا سید احمد غوری نقشبندی ، مولانا شہود عالم اشرفی اور مفتی صلاح الدین نظامی نائب صدر بزم کے بھی خطابات ہوں گے۔ سرزمین حیدرآباد دکن میں پہلی مرتبہ چین کے مشہور و معروف عالم دین محمد اسحاق چینگ نقشبندی تشریف لا رہے ہیں۔وہ بزم رحمت عالم کے 27 مارچ جمعرات کو منعقد شدنی جلسہ لیلۃ القدر قلی قطب شاہ اسٹیڈیم سے خطاب کریں گے۔محمد اسحاق چینگ نقشبندی محتاج تعارف نہیں ہیں۔وہ اردو زبان اور فن خطابت پر عبور رکھتے ہیں۔ آپ جب خطاب کرتے ہیں تو آپ کے الفاظ قلوب پر اثر کرتے ہیں۔ ایمان کو تر و تازگی حاصل ہوتی ہے۔ محمد اسحاق چینگ نقشبندی فکر انگیز خطابات کے لئے جانے جاتے ہیں۔وہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دنیا بھر کے ممالک میں اپنے خطابات کے ذریعے اسلام کی روشنی کو پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔مولانا محمد شمیم الزماں قادری محتاج تعارف نہیں ہے۔آپ’ دین متین کی ترویج و اشاعت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ بلند پایہ عالم دین ہیں۔آپ کے بیانات سے فرزندان توحید میں رقت طاری ہوجاتی ہے۔ایک اور شعلہ بیاں مقرر مولانا شمیم الزماں قادری کا بھی ولولہ انگیز خطاب ہوگا۔آپ اہل سنت و الجماعت کے علمبردار ہیں۔ مولانا فیضان رضا نوری مراد آباد اترپردیش نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔آپ بہترین مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ عالم دین ہیں۔ آپ کا انداز بیاں انتہائی فکر انگیز اور ولولہ انگیز ہیں۔حافظ علاء الدین ذکی کی قرات ہوگی۔شفیع قادری-محمد فاروق قادری اورمیر صمد علی خان قادری کی نعت شریف ہوگی- سید چاند رضا قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے-حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ ہوں گے۔
جلسہ شب قدر
شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں جلسہ شب قدر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں 27 مارچ کو بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ مولانا حافظ حسن بن محمد الحمومی ، مولانا حافظ محسن بن الحمومی اور مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب مسجد ہذا کے خطابات ہوں گے ۔۔
جامع مسجد چوک اور جامع مسجد دارالشفاء میں آج مرکزی جلسہ شب قدر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : امارت ملت اسلامیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد چوک میں 27 مارچ بعد نماز تراویح ’ قدیم مرکزی جلسہ شب قدر ‘ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر اور مولانا محمد احمد محی الدین حسامی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مصطفی صدیقی حسامی اور حافظ نصیر الدین حسامی پیش کریں گے ۔ مولانا غوث محی الدین حسامی ، مولانا شیخ طاہر حسامی اور مولانا رضی الدین رحمت حسامی خطاب کریں گے ۔ نیز آخر میں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نظامت کے فرائض قاری عبدالقیوم شاکر انجام دیں گے ۔۔
٭٭ امارت ملت اسلامیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد دارالشفاء میں 27 مارچ بعد نماز تراویح مرکزی جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ نگرانی و خطاب مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک ، ہدیہ نعت مصطفی صدیقی حسامی اور مولانا ناصر پیش کریں گے ۔ مولانا عبدالباری خطاب کریں گے ۔۔
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں 27 مارچ کو بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ ’ نزول قرآن اور اس کی فضیلت ‘ کے عنوان پر مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ میر برکت علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب سید مدنی بارگاہ شہہ کونینؐ میں ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں 27 مارچ کو نماز عشاء 9 بجے ہوگی وتر سے قبل تبرک تقسیم کیا جائے گا ۔ قرات کلام پاک مولانا سید عاصم نقشبندی ، نعت شریف الحاج محمد اسد اللہ شریف سنائیں گے ۔ مولانا محمد افتخار الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔ صلواۃ التسبیح 2 اور صلوۃ التہجد 2-30 بجے ہوگی ۔ بعد نماز فجر مدرسہ صلواۃ و سلام جناب سید منیر الدین احمد مختار پیش کریں گے ۔ نماز فجر 5-40 پر ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین بادشاہ زرین کلاہؒ نور خاں بازار میں بموقع شب قدر بعد نماز تراویح ( جماعت عشاء 9 بجے ) زیر نگرانی مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جلسہ شب قدر منعقد ہوگا ۔ مولانا سید نصر محی الدین قادری ثاقب بادشاہ زرین کلاہ کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ جناب اظہر احمد ہاشمی نعت شریف سنائیں گے ۔ نگران جلسہ کے خطاب و خصوصی دعا کے بعد حافظ میر وزارت علی امام تراویح کی گلپوشی کی جائے گی ۔ نماز تہجد رات 3 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جلسہ شب قدر کے موقع پر بعد نماز عشاء مدرسہ باب العلم انوار محمدی کے علمائے کرام مولانا سید اسحاق محی الدین قادری جامع مسجد بلال انجوس کالونی گگن پہاڑ اور جامع مسجد سردار بیگم پوپال گوڑہ منی کونڈہ اور جامع مسجد حبیبیہ چنتل میٹ راجندر نگر مسجد خیر النساء آرام گھر شیورام پلی میں جب کہ مولانا محمد آصف عرفان قادری شیخ کی مسجد انصاری روڈ ، مسجد ابوبکر صدیق ؓ تاڑبن میں اور مولانا محمد افتخار الدین سبحانی قادری مسجد قادریہ سعید آباد اور جامع مسجد اشرف ملا پور سکندرآباد میں بعنوان ’ فضائل شب قدر ‘ مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ میں جلسہ فضائل شب قدر زیر نگرانی الحاج سید مبارک صدر انتظامی کمیٹی بعد نماز تراویح منعقد ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ مولانا حسین شہید ، مولانا محمد خان بیابانی اور حافظ فیاض الحسن مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ تلاش شب قدر 27 مارچ بعد نماز تراویح جامع مسجد اہل سنت و الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ نگرانی محمد حسن الدین اور زیر انتظام محمد حسین عرف منا بھائی کریں گے ۔ قرات کلام پاک حافظ محمد شاکر الدین پڑھیں گے ۔ محمد معراج احمد نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید خواجہ ضیا الدین صابری ، مولانا محمد عقیل احمد اور مولانا سید خالد قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ ایرہ گڈہ زون بنجارہ ہلز بورا بنڈہ کے بموجب 27 مارچ بعد نماز تراویح مسجد حبیبیہ قیصر نگر منڈل قطب اللہ پور میں جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ صدارت صدر محمد یوسف الدین کریں گے ۔ حافظ و قاری محمد عبدالرشید نورانی خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء 9-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد اے بیاٹری لائن نزد آئی ٹی آئی ملے پلی میں 27 مارچ کو بعد نماز تراویح جلسہ شب قدر منعقد ہوگا ۔ مولانا میر رضوان اللہ قاسمی کا خطاب ہوگا اور محفل حمد و نعت ہوگی ۔ نماز عشاء 8-45 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد مدینہ رائل کالونی بالا پور چوراستہ پر 27 مارچ کو جلسہ شب قدر اور ختم القرآن منعقد ہے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ صلواۃ التسبیح 12 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ عالی جاہ چیوٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں 26 رمضان کو بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ حافظ و قاری محمد نورالدین قادری الملتانی مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید تجمل نقشبندی القادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری محمد شہباز نقشبندی القادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد محمدیہ شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں 26 رمضان بروز جمعرات مولانا الحاج قاری سید متین علی شاہ قادری صدر آل انڈیا علماء و صوفیا بورڈ کا خطاب ہوگا
٭٭ مسجد حسینی پہاڑ محمدی لین سکندرآباد لانسر میں 26 رمضان بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ مفتی سید شاہ محمد عبدالمتجب قادری نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ مجلس انتظامی جامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم چوراہا میں بروز جمعرات 26 مارچ بعد نماز عشاء جلسہ شب قدر منعقد ہے ۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ امام مسجد حافظ نجیب احمد صدیقی خادمین مسجد کی گلپوشی ہوگی ۔ نظامت محمد احمد رضا کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد ہادی زیبا باغ آصف نگر میں 26 رمضان بروز جمعرات کو نماز عشاء 9 بجے ہوگی اور جلسہ شب قدر ہوگا ۔ مولانا حافظ عبدالکریم کا خطاب ہوگا ۔ جناب توصیف عالم کی نعت شریف ہوگی ۔ محمد مقبول احمد نگرانی کریں گے ۔
٭٭ مسجد اقصیٰشانتی نگر شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں 27 مارچ جمعرات کو بعد عشاء جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ مولانا ا لحاج حسن محمد نقشبندی مجددی قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد مخدوم جمالی قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا حافظ محمد اجمل خطاب کریں گے ۔
٭٭ مسجد عامرہ عابڈس میں جو چاند رات سے تراویح چل رہا تھا ۔ وہ کل بروز جمعرات تکمیل ہونے جارہا ہے ۔ لہذا کل ایک دن عشاء کی نماز 9 بجے ہوگی اور اس کے بعد مفتی اکرام الحسن قاسمی کا خصوصی خطاب اور دعا ہوگی ۔ کل بعد نماز ظہر مفتی عامر حنیف کا بیان ہوگا ۔