میلاد حسن نعت پاک اور
میلاد تقریری مقابلے
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : مرکزی جلسہ عید میلاد النبیؐ کے ضمن کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام طلباء وطالبات کے لیے میلاد انعامی مقابلے جات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ میلاد حسن نعت پاک مقابلہ 10 اگست صبح 10 بجے طلباء کے لیے جامع مسجد افضل گنج اور طالبات کے لیے 2 بجے دن شاہجہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ منعقد ہوں گے ۔ میلاد تقریری مقابلہ 17 اگست صبح 10 بجے طلباء کیلئے جامع مسجد افضل گنج اور طالبات کیلئے 2 بجے دن شاہ جہاں فنکشن ہال منعقد ہے ۔ میلاد تقریری مقابلہ کا عنوان ’میلاد النبیؐ منانا ایمانی تقاضہ ہے ‘ ہوگا ۔ مقابلے جات میں شرکت کے خواہش مند 8096817209 ۔ 9381926321 پر ربط کریں ۔۔
تعلیم القرآن مدرسیہ دینیہ رشیدیہ و
شاہ حسینؒ میں داخلے
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی بیرون دبیر پورہ میں جماعت صغیر تا پنجم داخلے جاری ہیں ۔ ناظرہ ، قرآن باتجوید ، احادیث ، مسائل فقہ ، اذکار نماز ، رسالہ دینیات حصہ اول تا چہارم ، ابتدائی اردو دانی ، تمام جماعتوں کے لیے علحدہ علحدہ نصاب مقرر ہیں ۔ انگلش میڈیم میں زیر تعلیم طلبہ کے پیش نظر مدرسہ کے اوقات 4-30 تا 6-30 شام مقرر ہیں ۔ کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ بلا معاوضہ کتابیں دی جائے گی ۔ سالانہ امتحانات بھی بغیر فیس کے ہونگے ۔ کامیابی پر اسناد دئیے جائیں گے ۔۔
ماہنامہ الشفاء کا تازہ شمارہ منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : ماہنامہ طبی ڈائجسٹ الشفاء نئی دہلی ، اگست 2025 کا شمارہ منظر عام پر آگیا ہے ۔ سید اعجاز حسین کی ادارت میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں ۔ مطالعاتی رجحانات اور کتب بینی ، جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند ، درود و سلام رسول اکرم ؐ سے عقیدت و محبت کے اظہار اور قرب کا بہترین ذریعہ ، یونانی طبی اصطلاحات اور میڈیکل نیوز وغیرہ شامل ہیں ۔
، برف ، یورک ایسیڈ کی زیادتی ، گٹھیا ، گردوں میں پتھری اور امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتی ہے ، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن بہترین پھل کیوں ہے ؟ ، جوئیں آپ سے بچھڑ کر زندہ نہیں رہ سکتیں ، پانی قدرت کا انمول تحفہ ، کھانوں میں پیاز اور لہسن کی اہمیت ، فیڈر بچوں کے لیے نقصان دہ ، ناک کی الرجی کا علاج ، بداشقان ( معرب ) اور برسایان ، بچوں کو ان گھریلو خطرات سے بچائیں ، حکیم لقمان نے کہا ، چندوٹامنز اور سپلی منٹس جنہیں کبھی ایک ساتھ نہیں لینا چاہئے ، تمام سرکوں میں سیب کا سرکہ بہترین ۔ آپ اپنے شہر میں قریبی بک اسٹال سے اس رسالہ کو خرید سکتے ہیں ۔۔
محفل نعت استقبالِ ماہِ ربیع الاول
حیدرآباد ۔ 6 اگسٹ ۔ ( راست ) مرکزی بزم میلادالنبیﷺ کے زیراہتمام بسلسلہ استقبالِ ماہِ ربیع الاول و اعراس حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی مجدد الف ثانیؒ و حضرت امام احمد رضا خاں صاحبؒ محفل نعت 15 اگسٹ بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد حضرت محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے جس کی نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ حافظ محمد عبدالرحمن دانش کی قرأت کلام پاک اور حافظ محمد عبدالباسط کی نعت ہوگی ۔ بعد ازاں حافظ سید تاج الدین نقشبندی اور محمد امان قادری کی گلپوشی و شال پوشی کی جائیگی ۔ بعد ازاں محفل نعت پاک کا آغاز ہوگا جس میں شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
جلسہ اصلاح معاشرہ و محفل نعت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام 7 اگست جمعرات کو بعد نماز عشاء مسجد جہانگیر خاں قریب میٹرو اسٹیشن واقع ایل این نگر یوسف گوڑہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ و محفل نعت مقرر ہے ۔ مولانا میر صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا شیخ قادر محی الدین قادری اور مولانا شیخ درویش محی الدین خالد قادری بیان کریں گے ۔ جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
مرکزی جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ کے
ضمن میں ایم بی ٹی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سالانہ جشن رحمتہ للعالمینؐ ماہ ستمبر میں عمل میں آئے گا ۔ اس جلسہ کی تیاریوں کے ضمن میں پہلا اجلاس مرکزی دفتر مجلس بچاؤ تحریک واقع چنچل گوڑہ پر 9 اگست ہفتہ 8 بجے منعقد ہوگا ۔ صدارت صدر ایم بی ٹی جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت انجینئر کریں گے ۔ علاوہ ازیں اجلاس کو ایم بی ٹی کے مرکزی قائدین مخاطب کریں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : حضرت سید شاہ احمد گجراتی حسینی قادری شطاری قدس سرہ العزیز کا عرس شریف درگاہ شریف بیرون ظفر دروازہ اورنگ آباد مہاراشٹر میں 13 صفر المظفر بروز جمعہ مقرر ہے ۔ 9 تا 11-30 ساعت شب غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ بصدارت جناب کمال الدین صدیقی ساجد ناندیڑ منعقد ہوگا۔ الحاج محمد بشارت علی خان اختر مہمان خصوصی ہونگے۔ 14 صفر المظفر بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر صندل مالی، تلاوتِ قرآن مجید و فاتحہ بعد ازاں تقسیم تبرک و اہتمام لنگر۔ 9 تا 12 ساعت شب پیشکش چادرِ گل، چراغاں و مجلس سماع منعقد ہوگا۔ 15 صفر المظفر بروز اتوار 10 تا 3 ساعت دن وداعی مجلس سماع، فاتحہ سبوچہ و تلاوت قرآن مجید پر سہ روزہ تقاریب عرس شریف کا اختتام عمل میں آئیگا۔ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الشطاری مدثر سجادہ نشین و متولی بارگاہِ عالیہ شطاریہ اورنگ آباد مراسم عرس شریف انجام دیں گے۔
اور گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔۔