حیدرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ساؤتھ ویسٹ زون میں گزشتہ ہفتہ مراد نگر میں دونوں گروپس کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ اس قسم کی اسٹریٹ فائٹ کا منظر آج ایک مرتبہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس وقت نظر آیا جب دو مقامی گروپس نے آپس میں دن دہاڑے مارپیٹ کرنے لگے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ درگاہ حضرت یوسفینؒ کے قریب پیش آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسی طرح کا جھگڑا ٹولی چوکی اور آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا تھا۔ ایسے کثرت سے ہونے والے واقعات مقامی افراد میں خوف اور بے چینی کا باعث بن رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا ہو رہا ہے۔ ب