مرادآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ختم

   

مرادآباد:24مارچ(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 29جنوری سے جاری احتجاجی مظاہرے کو منگل کے دن پولیس نے ختم کرادیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ کے نزدیک احتجاجی مظاہرے پر بیٹھے افراد کو پی ایے سی، رپڈ ایکشن فورس کی موجودگی میں پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہٹا دیا۔ جائے احتجاج پرلگے ٹینٹ کو ٹریکٹر ٹرالی سے لے جایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ جنتا کرفیو کے دن گل شہید تھانہ علاقے میں دھرنے پر بیٹنے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے سے انتظامیہ کافی مستعد ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پولیس نے 150 نامعلوم افراد کے خلاف جبکہ 12 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔جنتا کرفیو کے دوران کورونا حملے کو قابو میں کرنے کے لئے یوپی میں اترپردیش کووڈ-19مینول متعارف کیا گیا ہے ۔