6.8 شدت کے زلزلہ سے قیامت صغرا کا منظر‘ عوام کو گھروں میں نہ جانے کی ہدایت
رباط: مراقش میں 6.8شدت کے زلزلہ سے ملک میں قیامت صغرا کا منظر ہے ۔شدید نوعیت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد1000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراقش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراقش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام گھروں میں جانے کے بجائے سڑکوں اور کھلے مقامات پر آ گئے ہیں اور حکام کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے گھروں کو نہ جائیں۔مراقش کے حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1000 ہو گئی ہے جبکہ 330 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے تقریباً 250 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ تاحال درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین دوز ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے اور عوام سے ہاسپٹلس میں خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ مراقش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ قدرتی آفت میں 1000 افراد ہلاک اور 670 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ تباہ کن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سینکڑوں افراد ملبے تلے دب جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 820 ہے جب کہ 670 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اورسڑکوں پرگزاری۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراقش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراقش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔دوسری جانب مراقش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔