کولہا پور/رائے گڑھ :بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنبھاجی راجے بھوسلے نے اتوار کے روز اپنے شاہی آباء اور مراٹھا حکمراں شیواجی مہاراج کا 348 واں تاجپوشی کا دن منایا۔ رکن پارلیمنٹ بھوسلے نے اس موقع پر مراٹھا ریزرویشن کے لیے تحریک چلانے کا عزم کیا۔آل انڈیا شیوارج یوم تاجپوشی کمیٹی کی جانب سے کووڈ-19 کے پروٹوکال پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ تقریب منائی گئی ۔