مراٹھوارہ میں کورونا کے 3340نئے کیسز ، 102 افرادکی موت

   

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔ 19 کے 3403 نئے کیسز درج ہوئے اور 102 مریض فوت ہوگئے ۔یہ معلومات طبی عہدیداروں نے جمعہ کو دی ہے ۔ تمام ضلعی صدر دفاتر سے یونیوارتا کے ذریعے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 427نئے معاملات سامنے آئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 530 نئے کیسز درج ہوئے اور 24 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیڈ میں 992 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ عثمان آباد میں 534 کیسز اور 11 افراد کی موت، جالنا میں 488 نئے کیس اور 11 اموات، پربھنی میں 141 نئے کیسز اور نو مریضوں کی موت ہوئی۔