اورنگ آباد:مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے 8ضلعوں میں پچھلے کچھ دنوں سے ہورہی بارش سے 23,30,466ہیکٹرس میں کھڑی فصل کو نقصان ہوا ہے اور اس علاقے کے قریب 30,09,766 کسان متاثر ہوئے ہیں۔سب ڈیویژن کمشنر نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔کل رات جاری میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی افسروں کو تباہ ہوئی فصلوں کے پنچنامہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور اگلے چار سے پانچ دنوں کے اندر اس کے پورا ہونے کا امکان ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں 97.92 فیصد،جالنہ میں 97.36 ، ناندیڑ میں 85.47 ،لاتور میں 73.70 ، عثمان آباد میں 49.51 ، پربھنی میں 26 اور بیڑ21 فیصد پنچنامے کا کام پورا کرلیاگیا ہے۔
