مراٹھواڑہ میں کورونا کے 185 نئے کیسز، 7 اموات

   

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 185 نئے کیس درج ہوئے اور سات افراد کی موت ہوگئی۔یہ اطلاع طبی عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز دی۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 43 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد لاتور میں نومعاملات اور دو اموات، بیڈ میں 107 کیسز اور ایک شخص کی موت، جالنا میں چھ نئے کیس اور ایک موت کی اطلاع ملی ہے جبکہ اورنگ آباد میں 15 نئے کیسز، ناندیڈ میں تین، پربھنی میں دوکیسز درج ہوئے وہیں ہنگولی میں ایک بھی شخص اس مہلک وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا ہے ۔