مراٹھواڑہ میں کورونا کے 327 نئے کیسز، آٹھ اموات

   

اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔یہ اطلاع طبی عہدیداروں نے جمعہ کو دی ہے ۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 194 نئے کیسز درج ہوئے اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ اس کے بعد عثمان آباد میں 71 کیسز اور دو اموات، اورنگ آباد میں 16 کیسز اور دو لوگوں کی موت، جالنا 14 نئے کیسز اور ایک موت، ناندیڈ میں 6 نئے معاملات اور ایک مریض کی موت ہوئی۔ وہیں لاتور میں 24 نئے کیسز پائے گئے جبکہ پربھنی اور ہنگولی میں ایک بھی نیا شخص اس وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا۔