اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرسس کوویڈ کے 327 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔ طبی احکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی ہے ۔ تمام ضلع صدردفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثررہا ہے ۔ یہاں 35 نئے کیسزسامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔