اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔ 19 کے 405 نئے کیسز اور 13 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ یہ جانکاری طبی حکام نے جمعرات کو دی۔تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 59 نئے کیس درج ہوئے اور پانچ افراد فوت ہوئے ، اس کے بعد بیڈ میں 148 نئے کیسز اور 2 اموات ، عثمان آباد میں 98 کیسز اور دو لوگوں کی موت ، جالنا میں 14 کیسز اور دو اموات ، لاتور میں 36 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ہوئی ۔ اس کے علاوہ پربھنی میں 23 نئے کیسز اور ایک موت ، ناندیڑ میں 23 اور ہنگولی میں 4 نئے کیسز درج ہوئے ۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10،066 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ، جس سے ریاست میں انفیکشن کی مجموعی تعداد 59،97،587 ہوگئی ہے جبکہ 163 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1،18،859 ہوگئی۔ریاست میں بازیابی کی شرح 95.93 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.98 فیصد ہے ۔