مراکز حراست قانون کی تعمیل میں قائم کئے گئے، حکومت کی وضاحت

   

نئی دہلی ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج وضاحت کی کہ ملک کے مختلف حصوں میں مراکز حراست قانون کی مکمل تعمیل اور سپریم کورٹ کے علم و اطلاع کے ساتھ قائم کئے گئے ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹینشن سنٹرس یا کیمپس ایسے مراکز حراست ہیں جہاں بیرون شہریوں کو ان کی قومیت کی تصدیق کے مرحلہ میں رکھا جاتا ہے ۔ اگر ان کی قومیت کی تصدیق نہ ہو تو انہیں ملک سے باہر کردیا جاتا ہے۔ اس طرح کے مراکز گزشتہ چند دہوں سے مختلف ریاستوں میں قائم ہے۔