رباط ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مراکش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 135 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نئے مریضوں کے بعد جملہ تعداد بڑھ کر 2990 ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 143 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے افراد 340 ہوگئے ہیں۔
