رباط۔مراکش میں کورونا کے ایک مریض نے اپنے شہر سے فرار ہوکرسیکیورٹی اور صحت حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوجاتا ہے۔ پولیس تعاقب میں ہے لیکن کسی ایک جگہ نہ ٹکنے کی وجہ سے اس تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق مراکشی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجانے میں بہت سارے لوگ اس مریض کی وجہ سے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جنہیں پتہ نہیں وہ اس کی خاطر مدارات یا انسانیت نوازی کے چکر میں اس کے قریب ہوں گے اور انجانے میں کورونا وائرس کی زد میں آجائیں گے۔مراکشی حکام نے کہا ہے کہ وزان شہر کے مرکزی علاقے سے کورونا کا مریض لاپتہ ہوا تھا، اس کا کووڈ 19 ٹسٹ میں نتیجہ مثبت آیا تھا، تاہم مریض کی تلاش جاری ہے۔