حیدرآباد۔ایچ سی اے کے دوروزہ میچ میں سلیم نگر کرکٹ کلب کے بولرسید مرتضیٰ مخصوصی نے 17.2اوور میں دو میڈین اوورس کے ہمراہ 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ دکن کولڈس خلاف شاندار بولنگ سے انہوں نے حریف ٹیم کو 111رنز تک محدود رکھنے میں اہم رول ادا کیا ۔علاوہ ازیں محمد معراج نے 11 اوورس میں 9 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔