نئی دہلی ۔29؍جون ( ایجنسیز) مرکزی حکومت نے ملک میں مردم شماری کا اعلان کردیا ہے جو دومرحلو میں کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں یعنی ہاؤس لسٹنگ آپریشن (HLO) میں، ہر گھر کے رہائشی حالات، اثاثوں اور سہولیات کو جمع کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں یعنی آبادی کی گنتی (PE) میں ہر گھر کے ہر فرد کی آبادیاتی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر تفصیلات جمع کی جائیں گی جو کہ یکم فروری 2027 کو طے شدہ ہے۔رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے کہا ہے کہ آئندہ مردم شماری کیلئے گھروں کی فہرست سازی کی کارروائیاں 1 اپریل 2026 سے شروع ہوں گی جو دس سالہ مشق کے پہلے مرحلے کے آغاز کی علامت ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں مردم شماری کمشنر اور رجسٹرار جنرل آف انڈیا مرتیونجے کمار نارائن نے کہا کہ مکانات کی فہرست سازی کی کارروائیاں اور مکانات کی مردم شماری 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگی۔