اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی کی عملی جدوجہد کا تاریخی کارنامہ
سوچی ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سرکردہ کار بنانے والے ادارہ مرسیڈیز۔اے ایم جی کی
(F1)
ٹیم نے اسلام سے خوف و نفرت کے خلاف ایک مثبت جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ مرسیڈیز نے اپنے اسٹاف کے ان چار ارکان کو برطرف کردیا جنہوں نے اپنے ساتھی مسلم ورکروں کے خلاف نفرت اور تعصب کر رہے تھے۔ دیگر تین ملازمین کے خلاف تکثیری قواعد کی خلاف ورزی پر ضابطہ کی کارروائی کی اور ڈسپلن شکنی کی نوٹس جاری کی۔ مرسڈیز ذرائع نے برطانوی جریدہ سے کہا کہ ’’ نسلی تعصب اور جھگڑے کا یہ ایک انتہائی ہولناک واقعہ تھا۔ کئی برسوں سے مسلم ارکان کام کر رہے تھے لیکن یہ واقعہ حال ہی میں اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کے بارے میں واضح اطلاع ملی ۔ مرسیڈیز نے اپنے چار ارکان عملہ کو نسلی جرائم کی پاداش میں برطرف کئے جانے کی توثیق کی۔
