مرشد آباد میں تشدد ’باہروالوں‘ نے برپا کیا: ممتا

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقف قانون پر ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد برپا کرنے میں باہر والوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں وہ مرشد آباد کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جلد ہی خاطیوں کو منظر عام پر لائے گی جنہوں نے مرشد آباد کے دُھلیان کے دو وارڈس میں تشدد برپا کیا۔ مدناپور میں ایک ایڈمنسٹریٹیو پروگرام میں شرکت کے دوران انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت کوئی دنگا فساد نہیں چاہتی اور جلد ہی فساد کروانے والوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے فساد سے متاثرہ ان خاندانوں کے لیے جن کے ارکان فساد میں مارے گئے، دس لاکھ روپئے فی خاندان امداد کا وعدہ کیا ہے اور ان کے تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔