رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان پر عوام برہم
کولکتہ : مغربی بنگال کے مرشدآباد میں جمعہ کو منظم کئے گئے وقف ( ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج پر تشدد ہوگیا ۔ جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں ۔ ان واقعات کے درمیان ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹ یوسف پٹھان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا پر سحت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ یوسف پٹھان جو بہرام پور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں نے ہفتہ کو ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی پُرسکون مقام پرچائے پیتے اور آرام کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’’ آرام دہ دوپہر اور اچھی چائے اور پُرسکون ماحول ‘‘ بس لمحے کو محسوس کررہا ہوں ۔ یہ پوسٹ کئی صارفین کو ناگوار گزری اور انہوں نے یوسف پٹھان پر تنقید کی کہ وہ اپنے حلقہ میں ہونے والی کشیدہ صورتحال سے غافل ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ مرشد آباد جل رہا ہے اور آپ سیر کررہے ہیں جبکہ دوسرے نے پوچھا کہ کیا آپ کو علم بھی ہے کہ آپ کے حلقہ میں کیا ہورہا ہے ؟ ۔