مرض ٹی بی کی روک تھام کیلئے جدوجہد

   

پداپلی میں شعور بیداری پروگرام، رکن اسمبلی منوہر ریڈی کا خطاب

پداپلی :عالمی یوم تپ دق کے موقع پر آج منعقدہ ریالی کا رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی نے جھنڈا لہرا کر آغاز کیا۔ ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات 24/ مارچ/2022 ،صبح 10.00 بجے پداپلی سرکاری ہسپتال سے ٹرینٹی ڈگری کالج تک ریالی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں پداپلی میونسپل چیر پرسن ڈاکٹر ممتا ریڈی، ریڈ کراس سوسائٹی کے نمائندے شری کاویٹی راجا گوپال، ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر ایم۔واسودیوا ریڈی، ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر رماکانت، خانگی ہسپتال کے ڈاکٹر ملیشم نے شرکت کی۔ بعد ازاں ٹرینٹی ڈگری کالج میں طبّی عملہ سے ٹی بی کے خاتمہ کے لئے عہد کروایا گیا۔ ٹی بی مرض کے روک تھام کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، سوپر وائزرس، STS, STLS ,ANM، آشا ورکروں میں ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار کیہاتھوں توصیفی اسنادات تقسیم کئے گئے۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام آشا ورکروں کو اپنے اپنے مواضعات میں ، وارڈس میں ٹی بی علامات سے متاثر ہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ، طبّی عملہ کے رابطہ سے ان افراد کی اسکریننگ کروانے اور بلغم کی جانچ کروانے کی ہدایت دی۔ اگر کسی فرد کو 2 ہفتوں سے زائد یوم تک کھانسی, بخار, بھوک نہ ہونا, وزن میں کمی ہونا جیسے 4 علامات ہوں تو 2 مرتبہ بلغم کا معائنہ کروانے کی ہدایت دی. انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹی بی کی قیمتی دوائیاں مفت میں فراہم کی جارہی ہیں اور ان دوائیوں کو بلا ناغہ استعمال کرنا چاہئے ورنہ دوائیاں بے اثر ثابت ہونگی. انھوں نے مزید کہا کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا شخص کو غذائیت کے لئے 6 ماہ تک فی ماہ -/500 روپئے مہیا کئے جائیں گے. عوام میں تپ دق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے ریالی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کی انھوں نے ستائش کی۔ پروگرام آفیسر ڈاکٹر راجا مولی, ڈاکٹر شرینواس , ٹی بی نوڈل آفیسر ڈاکٹر سمپت, طبّی عملہ, ٹی بی ہسپتال عملہ وغیرہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔