مرلی دھر گوڑ ڈائرکٹر نیشنل بورڈ کوئلہ و کانکنی مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر نشین ڈاکٹر مرلی دھر گوڑ کو ڈائرکٹر نیشنل بورڈ برائے کوئلہ و کانکنی مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ تین سالہ مدت کے لیے اس عہدہ پر آزادانہ چارج کے ساتھ کام کریں گے ۔ گوڑ ابتداء ہی سے آر ایس ایس کے رکن ہیں ۔ اے بی وی پی میں کام کرچکے ہیں ۔ یوا مورچہ لیڈر رہے اور کاماریڈی کے میونسپل کارپوریٹر بھی رہے ۔ انہوں نے اس تقرر پر وزیراعظم نریندر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ اور وزیر کوئلہ و کانکنی مسٹر پرہلاد جوشی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔