مرمو دو روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچیں

   

بھونیشور: صدر دروپدی مرمو اڈیشہ کے دو روزہ دورہ پر جمعرات کو فضائیہ کے خصوصی طیارے سے یہاں پہنچیں۔ مرمو کے استقبال کیلئے بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنشی لال، وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک، بی ایم سی کی میئر سلوچنا داس، چیف سکریٹری ایس سی موہا پاترااور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔
یہاں سے صدر مملکت گیان پربھا مشن کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ریاستی دارالحکومت کے اتکل منڈپ کے لیے روانہ ہوئیں۔ تقریب میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے ۔پروگرام کے اختتام کے بعد وہ گورنر ہاؤس جائیں گی جہاں صدر لنچ کریں گی۔ محترمہ مرمو شام تقریباً 4 بجے یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے راما دیوی ویمنس یونیورسٹی جائیں گی۔ وہ رات گورنر ہاؤس میں آرام کریں گی۔