مرنے سے پہلے ماردیا جائے تو کیا کیجئے!

   

Ferty9 Clinic

اگر حریت قائد گیلانی انتقال کر گئے تو کیا ہوگا؟
اسلام آباد ؍ سرینگر ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ حریت کے علحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کی صحت بگڑ رہی ہے لہٰذا حریت اور حکومت کسی بھی ناگہانی خبر سننے کیلئے خود کو تیار کرچکی ہیں۔ یہاں تک کہ گیلانی کے انتقال کی صورت میں ان کی نماز جنازہ کہاں ہوگی اور جنازہ کا جلوس کن کن راستوں سے گزرے گا، اس کی نشاندہی بھی کردی ہے۔ چہارشنبہ کو آل پارٹی حریت کانفرنس کے پاکستان دفتر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا تھا کہ گیلانی کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور ان پر ادویات اور علاج کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ ان کے سینہ میں شدید انفکشن کی وجہ سے ان کا علاج مشکل ثابت ہورہا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ان حالات میں گیلانی کی موجودہ حالت انتہائی غیریقینی کیفیت کا شکار ہوگئی ہے۔ پریس ریلیز پر اسلام آباد میں سید عبداللہ گیلانی کے دستخط ہیں جس میں مزید کہا گیا ہیکہ یوں تو ہم سب کچھ بہتر رہنے کی خواہش کرتے ہیں لیکن کسی بھی بدترین حالات کا سامنا کرنے بھی تیار ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئی ہیں کہ گیلانی کی موت کی صورت میں حکومت کرفیو کا نفاذ کردے گی اور تمام مواصلات کو مسدود کردے گی (اندیشے) لیکن عوام کو قبل از وقت خبردار کردیا گیا ہیکہ وہ گیلانی کی موت کی صورت میں فوری طور پر عیدگاہ پہنچ جائیں اور ساتھ ہی ساتھ جلوس جنازہ کی روٹ کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔ یاد رہیکہ کئی سال قبل ہندوستان کے مشہور قائد جے پرکاش نارائن کا انتقال ہونے سے قبل ہی ان کی چتا کی تیاریاں ہوگئی تھیں جس پر اس وقت کی حکومت کو کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔