مرچ کی خریداری فوڈ کارپوریشن سے کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تیجا قسم کی مرچ کی درآمدات نہیں کئے جانے سے کسانوں کو در پیش پریشانی کا معاملہ جمعرات کو راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور فوڈ کارپوریشن سے اس کی خریداری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ کانگریس کے کے وی پی رام چندر راؤ نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گنٹور مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر تیجا قسم کی مرچ چین کو برآمدات کی جا تی تھی لیکن کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے برآمدات بند کر دی ہے ۔ گنٹور سے تقریبا 5000 کروڑ روپے کی تیجا مرچ کی برآمدات کی جاتی ہے جس میں سے 60 فیصد چین کو بھیجا جاتا ہے ۔