مرکز ، جموں و کشمیر کی حکومت کو صحافیوں پر تحدیدات کی درخواست کی بنیاد پر نوٹسیں جاری

   

نئی دہلی ۔ 28 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو صحافیوں پر تحدیدات عائد کرنے کی کئی درخواستوں کی بنیاد پر جن میں ذرائع ابلاغ کی کارکردگی دستور ہند کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد متاثر ہونے کی شکایتیں کی گئی ہیں نوٹسیں جاری کردیںاور معاملے کی سماعت ایک ہفتہ بعد مقرر کردی ۔ قانون دہ ویرندا گروور نے ان تحدیدات کے خلاف درخواست داخل کی تھی ۔

وادی کشمیر میں ہائی اسکولس کھل گئے لیکن طلبہ غیرحاضر
سرینگر ۔ 28 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں تمام ہائی اسکولس دوبارہ کھول دیئے گئے تاہم طلبہ اپنی کلاسیس میں حاضر نہیں ہوئے حالانکہ تمام علاقوں سے تحدیدات اُٹھالی گئی ہیں۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طلبہ کو اننت ناگ میں اپنے والدین سے ملاقات کے لئے وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ جانے کی اجازت دی بشرطیکہ وہ مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ اس علاقہ کا دورہ کریں۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی زیرصدارت سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے جس میں جسٹس ایس اے گوگڑے اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں الزام عائد کیا کہ پولیس اس علاقہ کا دورہ کرنے اور ارکان خاندان سے ملاقات کرنے کیلئے ضروری سہولتیں اور حفاظتی انتظامات فراہم نہیں کررہی ہے ۔