مرکز سے دہلی حکومت کے بھرپور تعاون کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعرات کے دن مرکزی وزیر نرملا سیتارامن سے ملاقات کرکے اُنھیں تیقن دیا کہ حکومت دہلی مرکزی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ یہ اُن کے موقف میں اچانک اور حیرت انگیز تبدیلی ہے۔ یہ ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ہے جبکہ کجریوال نے ایسا تیقن دیا ہے۔ گزشتہ ساڑھے چار سال تک چیف منسٹر دہلی اور مودی حکومت کے تعلقات انتہائی تلخ رہ چکے ہیں۔