مرکز کی گردن جھکانے والے کے سی آر اپنی گردن جھکاکر واپس

   

رکن کونسل جیون ریڈی کا ریمارک، دورہ دہلی کی وضاحت کا مطالبہ
حیدرآباد۔26۔نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے چیف منسٹر سے دورہ دہلی کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف منسٹر مرکزی حکومت کی گردن جھکانے کیلئے نئی دہلی گئے تھے یا پھر اپنی گردن جھکاکر ناکام واپس ہوئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ خود کو دولتمند ریاست کا دعویٰ کرنے والے کسانوں کے لئے پانچ ہزار کروڑ فراہم کرنے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریدی کے سلسلہ میں مرکز پر انحصار کئے بغیر تلنگانہ حکومت کو خریدی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر واضح پالیسی کے نتیجہ میں کسان سڑک پر آچکے ہیں اور وہ دھان کو نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ریاستی وزراء اور ٹی آر ایس کے قائدین کسانوں کی مدد کیلئے کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں۔ جیون ریڈی نے کہا کہ ریاستی وزراء نرنجن ریڈی اور جی کملاکر کو اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کی مشکلات سے واقفیت حاصل کرنی چاہئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے مسئلہ پر مرکز سے لڑائی کا اعلان کرتے ہوئے کے سی آر نئی دہلی روانہ ہوئے تھے لیکن تین دن بعد خالی ہاتھ واپس ہوگئے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ دورہ دہلی کے بارے میں عوام کو حقائق سے واقف کرائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کی گردن جھکانے کا دعویٰ کرنے والے چیف منسٹر اپنی گردن جھکاکر ناکام واپس کیوں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو کسانوں سے زیادہ رائس ملرس کے مفادات کے تحفظ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی کاشت کے سلسلہ میں کسانوں کو مکمل اختیار دیا جانا چاہئے ۔ حکومت کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت کی کوئی ضمانت نہیں ہے ، لہذا کسانوں کو پابند نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہ چیف منسٹر نے کسانوں کے مسئلہ پر وزیراعظم سے نمائندگی کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک وزیراعظم سے ملاقات کا وقت حاصل نہیں کیا گیا۔ ر