حیدرآباد ۔2اگست ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے دریا کرشنا کے پانی کی تقسیم پر مرکزی حکومت کے مخالف تلنگانہ موقف اختیار کرنے پر تنقید کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش حکومت ’’داداگری‘‘ کے ذریعہ مناسب اجازت کے بغیر دریا کرشنا پر غیر مجاز آبپاشی پراجکٹس تعمیر کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں دریا کرشنا کے پانی کی کمی کے باعث کسانوں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔