مرکز کے منظورہ میڈیکل کالج کو کلواکرتی میں قائم کریں

   

جدید اضلاع میں کلواکرتی کو مرکزی حیثیت حاصل ۔ بی جے پی قائدین کا مطالبہ

کلواکرتی : ریاست تلنگانہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کئے جارہے میڈیکل کالج کو مستقر کلواکرتی ہی میں قائم کریں اس بات کا مطالبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر قائدین دُرگا پرساد کرشنا گوڑ نے کیا ۔ کلواکرتی متحدہ ضلع محبوب نگر اور جدید تشکیل شدہ اضلاع کے اعتبار سے تمام کے لئے درمیان میں واقع شہر ہے ۔ یہاں پر آمد و رفت کیلئے ہر ایک کو بہ آسانی سہولت ہے جبکہ یہ علاقہ دن بہ دن ترقی کی سمت گامزن ہے جبکہ یہاں کے تین اہم سیاسی شخصیات خود برسراقتدار پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم ایل اے جئے پال یادو ، ایم پی راملو ، ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی فی الفور چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے کلواکرتی میں قیام کو یقینی بنائیںورنہ سابق کی طرح آر ڈی او آفس کیلئے جس طرح تمام پارٹیوں کو متحد کرکے احتجاج کیا گیا دوبارہ اسی طرح احتجاج کی نوبت نہ آئے جبکہ مقامی ایم ایل اے جئے پال یادو نے اس حلقہ سے تین مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے آج تک ایک بھی سرکاری محکمہ کے قیام کیلئے کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایک محکمہ کا قیام عمل میں لایا ۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے دیگر قائدین کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے جدوجہد کریںنہیں تو تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر اپنی قیادت میں حکومت کو منوانے کیلئے پرزور احتجاج کیلئے تیار ہوں ورنہ سابق کی طرح مرکزی پی سی کمیشن ممبر ٹی آچاری آر ڈی او آفس کے حصل کیلئے جس طرح جدوجہد کئے ہیں دوبارہ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے دوبارہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ بی جے پی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے دوبارہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر احتجاج کیلئے تیار ہے۔ بی جے پی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے کسی بھی طرح کے احتجاج کیلئے تیار ہے اور کلواکرتی میں میڈیکل کالج کے قیام تک وہ کسی بھی طرح کے احتجاج کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔ لہذا مقامی ایم ایل اے ، ایم پی و دیگر ٹی آر ایس قائدین سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ آج ہی سے کلواکرتی میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے جدوجہد شروع کریں ، ہم اُن کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع نائب صدر راگھویندر گوڑ ، ایم پی ٹی سی نرسا ریڈی ، بی سی مورچہ ضلع جنرل سکریٹری روی گوڑ ، مقامی صدر نرسمہا ، رام ریڈی و دیگر موجود تھے ۔