ریاستوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے رائے طلب ، چند ریاستیں تجویز کی مخالفت کررہی ہیں
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت طبی تعلیم کے داخلوں کے عمل کو اپنے کنٹرول میں لے رہی ہے ۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ خانگی میڈیکل کالجس ڈیمڈ یونیورسٹیز میں تمام زمروں کی نشستوں کے لیے کونسلنگ مرکزی حکومت کرے گی ۔ اس سلسلہ میں ہیلت سرویس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اتل گوئل نے تمام ریاستوں کے میڈیکل اینڈ ہیلت سکریٹریز کے ساتھ میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائرکٹرس کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ طبی داخلوں کے لیے سنٹرلائزڈ کونسلنگ کا عمل اختیار کیا جائے گا جس سے ملک بھر کے تمام میڈیکل کالجس میں طبی تعلیم کی کونسلنگ بیک وقت مکمل ہوگی ۔ طبی تعلیم کی نشستوں کو ( بلاکنگ ) روکنے کے خلاف سنٹرلائزڈ کونسلنگ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ انڈر گریجویٹ ( یو جی ) کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجویٹ نشستوں کے لیے کونسلنگ کے عمل پر کام کیا جائے گا ۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی کونسلنگ کی طرز پر لوکل ریزرویشن اور مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ اس پر ملک کے تمام ریاستوں سے رائے طلب کی گئی ہے ۔ اب تک UG اور PG کونسلنگ کا عمل ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ تمام ریاستوں کے ایمس کے علاوہ JIPMAR مرکزی طبی اداروں ، ڈیمڈ یونیورسٹیز میں یو جی اور پی جی نشستوں پر داخلوں کا عمل مرکزی حکومت کی نگرانی میں ڈی جی ایچ ایس ایس کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے سرکاری میڈیکل کالجس میں 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت بھرتی کی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ پی جی نشستوں میں 50 فیصد نشستیں مرکز کی جانب سے بھرتی کی جاتی ہیں ۔ مختلف ریاستوں کی حکومتیں اپنی نگرانی میں 85 فیصد یو جی نشستیں 50 فیصد پی جی نشستوں کے علاوہ خانگی کالجس کی تمام نشستیں مقامی ہیلت یونیورسٹیز کی نگرانی میں کونسلنگ کے عمل کو پائے تکمیل تک پہونچاتی ہیں ۔ لیکن اب آئندہ سے سرکاری و خانگی کالجس میں صد فیصد نشستوں پر داخلوں کے لیے مرکزی حکومت کونسلنگ کا اہتمام کرے گی ۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ کونسلنگ کے لیے ریاست میں عمل ہونے والے تحفظات کی پالیسی کے ساتھ ریاست سے ایک نوڈل آفیسر کے نام کو روانہ کیا جائے ۔ نوڈل آفیسر موجودہ میڈیکل کونسل کے عمل اور قواعد سے بخوبی واقف رہے ۔ مرکزی حکومت نے پہلے ہی اس مسئلہ پر ریاستوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے ان کی رائے حاصل کی ہے ۔ چند ریاستوں نے مرکزی حکومت کے اس تجویز کی مخالفت کی ہے بالخصوص تاملناڈو نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے نیٹ کی مخالفت کررہے ہیں ۔ ماہرین نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے فرضی سرٹیفیکٹ کے تحت داخلے حاصل کرنے کے زیادہ تر امکانات ہیں ۔۔ ن