مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آج دورہ حیدرآباد

   

انتخابی تیاریوں کا دو دن تک جائزہ لیا جائے گا۔ 3 نومبر کو انتخابی اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد 31 اکتوبر (سیاست نیوز ) مرکزی الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم تلنگانہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کل سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنرس نتیش ویاس اور دھرمیندر شرما کی قیادت میں دو روزہ دورہ پر حیدرآباد پہنچ رہی ہے۔ تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سنٹرل الیکشن کمیشن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ الیکشن کمیشن ٹیم کو ریاست میں انتخابات کی تیاریوں سے واقف کرائیں گے۔ بالخصوص الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے انتظامات، ووٹر لسٹ کی تیاری، پولنگ بوتھس کے قیام، حساس پولنگ بوتھس کی نشاندہی، عملہ کی تربیت، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل و دیگر امور سے واقف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ سنٹرل الیکشن کمیشن ٹیم چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور مختلف اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرکے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد نقد رقم، سونا، شراب وغیرہ ضبط کرنے والے عہدیداروں سے بھی علیحدہ ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کرے گی۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پڑوسی ریاستوں کے چیف سکریٹریز، ڈی جی پیز و دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جمعرات کو ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کرکے تلنگانہ انتخابات کو پرامن بنانے تعاون کے ساتھ سرحدی علاقوں پر چیک پوسٹ قائم کرنے و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سنٹرل الیکشن کمیشن ٹیم کی دہلی واپسی کے بعد 3 نومبر کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور یکم نومبر سے 10 نومبر تک پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی سہولت رہے گی جس کیلئے عہدیداروں کی جانب سے انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے۔ ن