مرکزی بجٹ میں اقلیتیں اور کمزور طبقات نظرانداز وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کا ردِ عمل

   

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے مرکزی بجٹ کو اقلیتوں اور کمزور طبقات کیلئے مایوس کن قرار دیا ہے۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کے ایشور نے کہا کہ اقلیتوں، درج فہرست اقوام، معذورین اور دیگر کمزور طبقات کی ترقی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بی جے پی اقلیتوں اور ایس سی، ایس ٹی طبقات کی مخالف ہے اسے کمزور طبقات کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ووٹ حاصل کرنے کیلئے الیکشن کے وقت جھوٹی تسلی دی جاتی ہے۔ کے ایشور نے بجٹ میں آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آئی آئی ایم کے قیام اور ٹرائیبل یونیورسٹی کا اعلان شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کی امیدوں کے برخلاف بجٹ انتہائی افسوسناک اور بدبختانہ ہے۔ر