کولکاتا : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے23 جولائی کو مرکزی بجٹ 2024-25 کو سیاسی طور پر متعصب اور غریب مخالف قرار دیا اور ریاست کو محروم کرنے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔ وزیر اعلیٰ نے حیرت کا اظہار کیا کہ مغربی بنگال نے کیا غلط کیا ہے کہ اسے مرکز نے ’’محروم‘‘ کر دیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں بنگال کو مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے ۔ یہ غریبوں کے مفاد میں نہیں ہے ۔ بجٹ سیاسی طور پر متعصب ہے ۔