شاہین باغ میں جاری احتجاج کے دوران مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ وہ شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کرنے کےلیے تیار ہیں، اور وہ انکو سمجھا کر مظاہرے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
مرکزی وزیر قانون و انصاف اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ مرکزی حکومت شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کے لئے تیار ہے۔
ایک ٹویٹ میں آج صبح مرکزی وزیر نے کہا کہ”شاہین باغ کے مظاہرین سے حکومت بات کرنے کے لئے تیار ہے لیکن پھر اس کی تشکیل ایک شکل میں ہونی چاہئے اور نریندرامودی حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے تمام شبہات کو دور کرنے کے لئے تیار ہے۔
شاہین باغ میں پچھلے سال 15 دسمبر سے شہریہ قانون میں ترمیم کے قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب مرکز نے مظاہرین سے بات کرنے کی پیش کش کی ہے۔