جئے پور:راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے وقت رہتے اقدام کرناچاہیے تاکہ اس سے لوگوں کومیں عدم اطمینان پیدانہ ہو۔مسٹر گہلوٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ حکومت کو برقت اقدام کرنا چاہیے تاکہ مہنگائی پر قابوپاسکیں ورنہ لوگوں میں عدم اطمینان پیداہوگا، جو ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی زندگی کو مشکل کردیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ کم ہوتی آمدنی، جاتی ہوئی ملازمتیں اور ڈوبتی معیشت کے دور میں لوگ زندگی گزارنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔