نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والے محکموں میں آئندہ 18 مہینوں میں 10 لاکھ نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لئے سبھی وزارت، محکموں اور مرکزی ایجنسیوں کو بھرتی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ میں بدھ کو حکومت نے بتایا کہ مرکزی وزارتوں اور محکموں میں فی الحال 10 لاکھ عہدے خالی ہیں۔مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کو دیئے تحریری جواب میں کہا کہ یکم مارچ، 2021 تک 40.35 لاکھ منظور عہدوں کے مقابلے مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں صرف 30.55 لاکھ ملازم تھے، جو تقریباً 9.8 لاکھ ملازمین کی کمی کو واضح کرتا ہے۔