مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 30مئی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذیقعدہ الحرام 1443ھ بتاریخ 31مئی بروز منگل 6:30 بجے شام بمقام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیرپورہ حیدرآباد زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8بجے تک اور 8بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513246 ، 24521088 پر یا موبائیل نمبرات 9391964951 ، 9866112393 ، 9000008138 ، 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔