مرکزی صنعتی ملازمین کے وی ڈی اے میں تبدیلی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے مرکز کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے ملازمین کے ویریبل ڈیرنیس الاونس (وی ڈی اے ) کی کم از کم سطح پر نظرثانی کرتے ہوئے بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جو استقدامی اثر کے ساتھ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ محنت اور روزگارکی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ حکومت نے مرکز کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے کانٹریکٹ پارٹ ٹائم ملازمین کے وی ڈی اے کی بنیاد پر تبدیلی کی ہے ۔ اس سے بندرگاہوں، کانوں، ریلوے ، روڈ اور تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے والے ڈیڑھ کروڑ ملازمین کو فائدہ ملے گا۔ وزارت نے کہاکہ وی ڈی اے میں تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ اس سے کورونا وبا سے نبردآزما ملازمین کو خاص طورپر فائدہ ہوگا۔