حیدرآباد 25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مرکز نے مختلف محکموں کی مشاورتی کمیٹیوں میں تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ کو نمائندگی دی ۔ مرکزی وزارتوں کے تحت لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پر مشتمل مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ ٹیکسٹائلس اور اسکل ڈیولپمنٹ وزارتوں کی کمیٹیوں میں تلنگانہ کے تین ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا۔ مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کی کنسلٹیٹیو کمیٹی میں بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی کو شامل کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے صدرنشین مرکزی وزیر گری راج سنگھ ہیں۔ منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ نے 14 رکنی کنسلٹیٹیو کمیٹی تشکیل دی ہے جن میں ڈاکٹر ملو روی اور ڈاکٹر کڈیم کاویا کو شامل کیا گیا ۔ ان دونوں ارکان کا تعلق کانگریس سے ہے۔ 1