مرکزی محکمہ جات کے عہدیداروں سے تلنگانہ وزراء کی نمائندگی

   

حیدرآباد۔2 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کرکے ریاست کے مختلف امور پر نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے سکریٹری سیول سپلائیز سے ملاقات کرکے تلنگانہ کو چاول اور دیگر غذائی اجناس کی سربراہی کی اپیل کی ۔ جی کملاکر و تلنگانہ کے کمشنر سیول سپلائیز انیل کمار نے مرکزی سکریٹری سے ملاقات کے دوران تلنگانہ میں عوامی نظام تقسیم کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پیداوار کی اقل ترین امدادی قیمت فراہم کی جارہی ہے ۔ کسانوں سے ربیع سیزن میں خریدی گئی دھان کی تفصیل سے واقف کرایا گیا۔ مرکزی سکریٹری نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے اعلیٰ حکام کے ساتھ تلنگانہ کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے مرکز سے زیر التواء امور کی تکمیل کی ہدایت دی۔ R