ڈاکٹر امبیڈکر کے تعلق سے بیان بازی پر مٹ پلی میں احتجاجی مظاہرہ
مٹ پلی /19 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی راجیہ سبھا میں مخاطبت کے دوران امبیڈکر کے تعلق سے خیالات و بیان بازی پر بھارت مکتی مورچہ مٹ پلی کی جانب سے شدید مذمت و احتجاج امبیڈکر پارک کے روبرو کیا گیا ۔ بھارت مکتی مورچہ مٹ پلی کے قائدین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ بابا صاحب امبیڈکر جو دستور ہند کے معمار ہیں اور کمزور و پچھڑے طبقات کی ترقی کیلئے دستور ہند کے ذریعہ انہوں نے حقوق مرتب کئے ہیں۔ کمزور و پچھڑے دلت طبقات کیلئے وہ مہان انسان ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین پچھڑوں اور دلت طبقات کی توہین کے مترادف ہے ۔ امیت شاہ کو چاہئے کہ وہ اپنے بیان کو واپس لے کر عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفی پیش کریں۔ اس طرح کی حرکت دوبارہ ہونے پر وہ ملکی سطح پر احتجاج بلند کریں گے ۔ اس موقع پر ILPL ریاستی نائب صدر دیا راجہ رام بی ایس پی ضلعی سینئیر قائد بتولہ لکشمن گروکل ریاستی کمیٹی ممبر گورو منتولہ سریندر بدھسٹ ، انٹرنیشنل نیٹ ورک ضلعی صدر سومٹری شیام پرساد نریٹی راجندر مدیلہ لکپتی ، میکلا وپندرا ، اے شیوا کمار ، امبٹی راجندر ، بی وینکٹیش کارم بھومیش دورم دلیپ سجناپون اور دیگر موجود تھے ۔