مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے نمٹنے جیسے مسائل کا لیا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو یہاں وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کے دوسرے ‘چنتن شیویر’ کی صدارت کرتے ہوئے دہشت گردی، بنیاد پرستی سے نمٹنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔

‘چنتن شیویر’ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ‘روڈ میپ’ تیار کرنا چاہیے اور ‘وژن 2047’ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال کا ‘روڈ میپ’ یقینی طور پر ہندوستان کو دنیا میں سرفہرست بنانے میں کامیاب ہوگا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے دہشت گردی، بنیاد پرستی، داخلی سلامتی، سائبر اور انفارمیشن سیکورٹی، منشیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور غیر ملکیوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔