مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 29 جون کو دورۂ نظام آباد

   

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 29 جون کو نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ امیت شاہ ونائک نگر میں نیشنل ٹرمرک بورڈ کے آفس کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع انٹیگریٹیڈ آفس پہنچیں گے۔ کنٹیشور بائی پاس چوراہے پر سابق رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔ امیت شاہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک گراؤنڈ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند نے امیت شاہ کو اپنے والد ڈی سرینواس کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے مدعو کیا ہے۔ ضلع نظم و نسق کی جانب سے امیت شاہ کے دورہ کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ 1