مرکزی وزیر گیری راج سنگھ کے موبائیل فون کا سرقہ

,

   

بیگوسرائے (بہار): مرکزی وزیر برائے حیوانات ہسبنڈری، ڈیری اور محکمہ سمکیات و رکن پارلیمنٹ بیگوسرائے گیری راج سنگھ کا موبائیل ان کے حلقہ پارلیمان میں سرقہ کرلیا گیا ہے۔

گیری راج کے مشیر اویناش نے پولیس اسٹیشن میں شکایت میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ گیری راج کا فون ان سے ملاقات کرنے آئے کسی شخص نے سرقہ کرلیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرلی ہے۔