مریال گوڑہ میں ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) مریال گوڑہ کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بی مونیکا 20 سالہ ساکن مان تانڈہ کا ناگو نامی نوجوان سے محبت چل رہی تھی۔ مونیکا نے ناگو کو شادی کے لئے مسلسل اصرار کررہی تھی لیکن ناگو شادی کو لیکر سنجیدہ نہیں تھا جس کے بعد دونوں میں بحث ہوگئی۔ جھگڑے کے بعد مونیکا نے درخت پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ مونیکا کے افراد خاندان نے الزام عائد کیاکہ ناگو نے ہی مونیکا کا قتل کرکے اسے درخت سے لٹکادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ (ش)