بیجنگ ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے مریخ پر اپنے سٹلائیٹ کو بھیجنے کا آج ایک اہم تجربہ کیا۔ اس کوشش کے ذریعہ وہ ہندوستان، امریکہ، روس اور یوروپی یونین کے ہمراہ ریڈ پلانیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ چین کے شمالی صوبہ ہیبائی میں یہ تجربہ کیا گیا۔ چین کی جانب سے پہلا مریخ مشن آئندہ سال ہونے والا ہے۔ آج کئے گئے تجربہ کا بڑی تعداد میں سفیروں نے مشاہدہ کیا جن میں ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ ہندوستان نے 2014ء میں مریخ پر پہنچ کر پہلے ایشیائی ملک ہونے کا اعـزاز حاصل کیا تھا اور ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔