مریخ کی سطح کیسی دکھائی دیتی ہے؟ ناساکا ویڈیوجاری

,

   

نیویارک: امریکہ کے خلائی ادارے ’ناسا‘نے اپنے خلائی جہاز کے مریخ پر اترنے کی پہلی ہائی ریزولوشن ویڈیو اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔تین منٹ پر محیط اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ انجنز روور کو مریخ کی سطح پر لاتے ہیں تو ایک بہت بڑا نارنجی اور سفید رنگ کا پیراشوٹ کھل جاتا ہے۔ویڈیو میں روور کے مریخ کی سطح پر اترتے وقت سرخ دھول اڑتی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔روور پر نصب چھ کیمرے مریخ میں داخل ہونے اور اس کے نیچے اترنے کے مناظر محفوظ کرنے کے لیے مختص تھے۔ ایک کے علاوہ تمام کیمروں نے کام کیا۔ روور پر موجود واحد مائیکروفون نے لینڈنگ کے عین وقت پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔لیکن ناسا نے سطح مریخ پر اترنے کے وقت کی کچھ آوازیں ریکارڈ کی ہیں جس میں روور کے سسٹم اور تیز ہواؤں کی آوازیں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ناسا کا مریخ پر بھیجا گیا مشن پرسیورنس18 فروری کو مریخ کے جیزورو کریٹر پر اترا تھا، اس مقام کو ایک قدیم دریا یا جھیل خیال کیا جاتا ہے۔اس مشن کا مقصد دورِ قدیم میں کسی بھی سطح پر زندگی کے آثار کی کھوج لگانا ہے۔