کولکتہ: مغر بی بنگال میں آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اورقتل کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا کہ بنگال کے ایک ہاسپٹل میں چھیڑ چھاڑ کا ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ریاستی حکومت اور پولیس پہلے ہی کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ہولناک عصمت ریزی اور قتل سے نمٹنے کا سامنا کر رہی ہے۔ ہفتہ کی رات، بیر بھوم کے علم بازار صحت مرکز میں ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے ڈیوٹی کے دوران چھیڑ چھاڑ کی۔ملزم کو علاج کیلئے مرکز صحت لایا گیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر نرس کو اس وقت نامناسب طریقے سے چھوا جب وہ سیلائن لگا رہی تھی۔نرس نے الزام لگایا کہ مریض نے اس کے ساتھ اس وقت چھیڑ چھاڑ کی جب وہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں اس کے پاس جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مریض کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اور تحقیقات جاری ہیں ۔